دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے ٹینس اسٹار اور اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسپورٹس ویمن کیلئے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے
- You are the much needed hope for all the women in sports. Super proud of you for all you have achieved in your career. You're an inspiration for many, keep going strong. Many congratulations on an unbelievable career... pic.twitter.com/N6ziDeUGmV
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 27, 2023
شعیب ملک نے کہا کہ آپ بہت لوگوں کیلئے ایک انسپیریشن ہیں، آپ اسی طرح مضبوط رہیں ناقابل یقین کیریئر پر ڈھیروں مبارک باد۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کی، ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کو مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوئی۔ ثانیہ مرزا کیریئر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔