ٹیم انڈیا کی کارکردگی پر شعیب ملک کا تبصرے سے انکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-11-2021
ٹیم انڈیا کی کارکردگی پر شعیب ملک کا تبصرے سے انکار
ٹیم انڈیا کی کارکردگی پر شعیب ملک کا تبصرے سے انکار

 

 

دبئی : پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ہندوستانی ٹیم کی مسلسل شکست اور خراب کارکردگی پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

 انہوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا پورا فوکس پاکستان ٹیم اور اس کے میچز پر ہے، کسی دوسری ٹیم پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

 شعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ دوران ٹورنامنٹ ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شعیب ملک ایک بار پھر 2009 کی تاریخ دہرانے کیلئے پر امید

سابق کپتان نے کہا کہ مسلسل جیت سے پاکستان ٹیم کا مورال اس وقت بہت ہائی ہے، کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بہت محنت کی جو رنگ لارہی ہے، پہلے ہی میچ کی کامیابی سے مورال بہت ہائی ہوا-انہوں نے کہا کہ حسن علی فائٹر ہے وہ کم بیک کرے گا، ایک دو میچز میں پرفارمنس نہیں ہوئی تو کوئی زیادہ بڑی بات نہیں ہے، بابر اعظم کی کپتانی میں نکھار آتا جارہا ہے، بابراعظم کی سب سے اچھی بات یہ ہے ک

ہ کپتانی میں بیٹنگ کا پریشر نہیں لے رہے ۔