شاہین آفریدی بن سکتے ہیں شاہدآفریدی کے داماد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
شاہین آفریدی کی شادی کاامکان
شاہین آفریدی کی شادی کاامکان

 

 

پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی جانب سے ان کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا ہے۔ کچھ دیر قبل شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی بیٹی کے لیے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کی گئی تھی جس میں انہوں نے فاسٹ بولر کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس دوران شاہد آفریدی نے بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کردی ایک ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین کے گھر والوں نے میری بیٹی کے رشتے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی۔ (ان پٹ ایجنسی)