سعودی عرب: فراری موٹراسپورٹ فیسٹیول کی رونق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سعودی عرب: فراری موٹراسپورٹ فیسٹیول کی رونق
سعودی عرب: فراری موٹراسپورٹ فیسٹیول کی رونق

 

 

ریاض : سعودی عرب میں دو روزہ فیراری موٹر سپورٹ فیسٹیول کے دوران ریسنگ گاڑیوں کی زبردست نمائش کے ساتھ پروفیشنل فارمولہ ون ڈرائیورز نے بھی شرکت کی جو مداحوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

ریاض سیزن میں دس روزہ کار شو کے دوران فراری موٹر سپورٹ فیسٹیول دو دن جاری رہا جس میں کاروں کے شوقین افراد نے خصوصی دلچسپی لی۔

 عرب نیوز کے مطابق یہ خطے میں سب سے بڑا کار شو رہا جس میں 600 سے زائد منفرد اور نایاب گاڑیوں کی نمائش کی گئی۔

آٹوموٹیو لائف سٹائل کمپنی ’سپیریئر آٹوموٹیو‘ کے بانی عبدالعزیز خاشقجی نے عرب نیوز کو بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا حیرت انگیز تجربہ رہا۔ ’سعودی عرب ناقابل یقین طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ شاہ سلمان اور ولی عہد نے موٹرسپورٹس اور کار ایونٹس میں مملکت کو سامنے لایا ہے۔

‘ فیسٹیول میں فراری اونرز کلب سب کی توجہ کا مرکز رہا جو جدہ میں پیدا ہونے والے یاسر کامل سندھی نے شروع کیا تھا۔ اس کلب میں شامل تقریبا سو فراری کاروں کو ٹریک پر لایا گیا جہاں ان کے انجن کے شور اور رفتار سے تماشائی محظوظ ہوئے اور ڈرائیورز کو داد دی۔

عبدالعزیز خاشقجی نے بتایا کہ یہاں فراری کے انجن کی آواز کسی سمفنی اور آرکسٹرا کی طرح ہے جو ٹریک پر دوڑ رہی ہیں۔ ’یہ ایک ناقابل یقین چیز ہے جو یہاں ہو رہی ہے۔

 اس فیسٹیول میں فراری کے کئی نئے ماڈل بھی تھے جو صرف ریس میں شامل ہو سکتے ہیں اور جن کو سڑک پر لانا قانونا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ ان کاروں کے وی 12 انجنوں کی چنگھاڑتی آواز سے فیسٹیول کا مقام گونج رہا تھا اور شائقین کے لیے یہ ایک غیرمعمولی تجربہ تھا۔

awaz

اس موقع پر حاضرین میں زبردست جوش و خروش تھا جنہوں نے اپنے پسندیدہ ڈرائیورز کے ساتھ گھل مل جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ ریسنگ کے بہترین کھلاڑیوں کو ایکشن میں بھی دیکھا۔ فراری موٹرسپورٹ فیسٹیول کے دو روزہ ایونٹ میں ریسنگ کاروں، اور فارمولا ون ڈرائیورز کی شرکت نے دنیا بھر سے آنے والے شائقین کے لیے شاندار موقع فراہم کیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں دوسری بار ہونے والے فراری موٹرسپورٹ فیسٹیول میں اس بار ایک ہی جگہ پر 600 سے زیادہ غیر ملکی اور نایاب آٹوموبائلز دیکھنے کو ملیں اور اس طرح اس نے خطے میں سب سے بڑا کار شو ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ آٹو موٹیو لائف سٹائل کمپنی ’سپیریئر آٹو موٹیو‘ کے بانی عبدالعزیز خاشقجی نے کہا کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے حیرت انگیز تجربہ رہا ہے۔

سعودی عرب ناقابل یقین انداز میں سامنے آرہا ہے، شاہ اور ولی عہد نے موٹر سپورٹس اور کار ایونٹس کے حوالے سے سعودی عرب کو دنیا میں اہم مقام دلایا ہے۔‘ اس تقریب میں خاص توجہ کا مرکز فراری اونرز کلب تھا جسے جدہ میں پیدا ہونے والے یاسر کامل سندھی نے شروع کیا تھا۔ اس کلب کے شرکا کو تقریباً 100 فراری گاڑیوں کی نمائش میں مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے فلڈ لائٹ ٹریک پر اپنی گاڑیاں دوڑا کر تماشائیوں سے داد تحسین وصول کی۔