''ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو ملا دبئی کا ''گولڈن ویزا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک

 

 

 دبئی : لیجئے ! ہند ۔ پاک سیاسی اور سفارتی تناو کے سبب دونوں ممالک کے درمیان یو ں تو سب کچھ ٹھپ ہے ،مگر کھیل کے میدان میں ہند۔ پاک بندھن کے نام ایک اعزاز آیا ہے۔دراصل دبئی نے ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے پاکستانی شوہر کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک کو ‘ گولڈن ویزا’ سے نوازا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسٹارز کو 10 سال تک دبئی میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2019 میں گولڈن ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔ 

ثانیہ مرزا کو ہندوستانی ٹینس کی سنسنی مانا جاتا ہے۔جنہوں نے ٹینس کو کرکٹ کے بعد سب سے مقبول کھیل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خاص طور پر لڑکیوں میں کھیل کے تئیں ایک جنون پیدا کیا ۔ ٹینس کی دنیا میں متعارف کروادیا۔ ثانیہ اس وقت لندن میں موجود ہیں، وہ حال ہی میں ہونے والے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے لندن گئیں تھیں۔ وہ ٹوکیو اولمپکس میں بھی حصہ لیں گی۔

 دوسری جانب شعیب ملک پاکستان ٹیم کو کرکٹ میں متعدد فتوحات سے ہمکنار کروانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے اور فائنل میچ میں شاہد آفریدی کے ساتھ مردِ بحران بھی ثابت ہوئے تھے۔ وہ 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں جس میں پاکستان ٹیم نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔