صبا کریم کو ملی دلی کیپیٹلس ٹیلنٹ سرچ ٹیم کی ذمہ داری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سابق ہندوستانی   وکٹ کیپر صبا کریم
سابق ہندوستانی وکٹ کیپر صبا کریم

 

 

 نئی دہلی

سابق ہندوستانی کھلاڑی اور وکٹ کیپر صبا کریم انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز دلی کیپیٹلس کے ٹیلنٹ سرچ ٹیم کے سربراہ ہوں گے ۔ یاد رہے کہ 53 سالہ صبا کریم ہندوستانی ٹیم کی طرف سے ایک ٹیسٹ اور 34 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں ۔ ان کا کیریئر آنکھ کی چوٹ کی وجہ سے ختم ہو گیا تھا۔

دلی کیپیٹلس میں شمولیت کے بعد صبا کریم نے کہا کہ میں اس نئے کردار سے بہت پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے یہ دیکھا جارہا ہے کہ بہت سارے اچھے کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر ہوچکے ہیں اور ہمیں مسلسل عالمی معیار کا ایکشن دیکھنا پڑتا ہے۔ میں دلی کیپیٹلس کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کے دور میں کھلاڑی فیملی سے دور ہیں اور یہ کافی جدو جہد کی بات ہے۔

واضح رہے کہ تمام فرنچائزز ٹیلنٹ سرچ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی تلاش کے لئے سابقہ کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں رکھتے ہیں۔ مختلف ریاستوں میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے علاوہ یہ کھلاڑی بورڈ کے ٹورنامنٹ کے دوران موجود رہتے ہیں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نگاہ رکھتے ہیں۔