روٹ کی ڈبل سنچری نے انگلینڈ کو 588 تک پہنچایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-02-2021
انگریز کپتان جو روٹ
انگریز کپتان جو روٹ

 

کپتان جو روٹ کی ڈبل سنچری اور بین اسٹوکس کے 82 رنوں کی مدد سے انگلینڈ کی ٹیم نے ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ہے ۔ ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان چینئی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 555 رنوں کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا۔آج کے دن کا کھیل ختم ہونے پرڈوم بیس 28 اور جیک لیچ 6 رنوں کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔بنگلور میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش کپتان جو روٹ نے 100ویں ٹیسٹ میچ میں سب سے بڑا انفراد اسکور بنانے کا سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کا ریکارڈ توڑا۔

ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنائی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش کپتان جو روٹ ہندوستانی بالرز کے آگے جم گئے تھے۔انہوں نے ہندوستانی بالرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے 100ویں ٹیسٹ میں سنچری جڑ دی۔ جو روٹ نے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور اس سنگِ میل تک پہنچے جہاں اب صرف دنیاء کرکٹ میں ایک بلے باز انضمام الحق پہنچے تھے جنہوں 100ویں ٹیسٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔انضمام نے سال 2005 میں بنگلور میں ہندوستان کے خلاف اپنے سنچری ٹیسٹ میچ میں 184 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جیت میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔تاہم اب جو روٹ نے چینئی میں یہ ریکارڈ توڑا اور پھر اپنے کیئریر کی پانچویں ڈبل سنچری بھی بنا ڈالی جس کے بعد وہ 218 رنز بنا کر شہباز ندیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔