رونالڈو کا نیا ریکارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-06-2021
ایک اور ریکارڈ
ایک اور ریکارڈ

 

 

دُنیا بھر میں مشہور پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود کرسٹیانو رونالڈو کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُن کے فالوورز کی تعداد 300 ملین سے زائد ہوگئی ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔

awazurdu

 اس فہرست میں اس وقت ٹاپ پر انسٹاگرام کا اپنا خود کا آفیشل اکاؤنٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں لیکن اگر شخصیات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو رونالڈو دُنیا کے وہ پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام پر 300 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔  کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اب تک تین ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جبکہ اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 476 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

 رونالڈو کے انسٹا فالوورز کی تعداد کتنی ہوگئی؟ واضح رہے کہ حال ہی میں یورو کپ فٹبال میں ہنگری کیخلاف میچ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے میڈیا بریفنگ کے موقع پر میز پر رکھی ایونٹ کی آفیشل کولا کی بوتلیں ناصرف ہٹادی تھیں بلکہ میڈیا نمائندوں کو پانی پینے کا مشورہ دیا تھا۔پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان رونالڈو سافٹ ڈرنکس کے شوقین نہیں بلکہ ان کے خلاف ہیں۔دوسری جانب رونالڈو کے ایسا کرنے سے مشروب بنانے والی کمپنی کو 4 بلین ڈالر کا نقصان اُٹھانا پڑ گیا تھا۔