ورلڈ کپ:پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں داخل ہونے والا پہلا عرب ملک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ورلڈ کپ:پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں  داخل ہونے والا پہلا عرب ملک
ورلڈ کپ:پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں داخل ہونے والا پہلا عرب ملک

 

 

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022ء  میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا، مراکش نے دکھایا پرتگال کو باہر کا راستہ، داخل ہوا اس میں فائنل میں عالم عرب میں جشن کا ماحول-ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش حریف پرتگال کو 0-1 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں مراکش نے پہلی بار سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا ہے

دوحہ الثمامہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں مراکش نے پرتگال کی مضبوظ ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب ٹیم بن گئی ہے۔

 

میچ کا واحد گول یوسف النصیری نے پہلے ہاف میں سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلاری جو کہ آخر تک برقرار رہ

مراکش کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ اور فرانس کے مابین میچ کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔

مراکش سے قبل تین افریقی ٹیموں نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں کواٹر فائنل کھیلا۔ 1990 میں کیمرون، 2002 میں سینیگال اور 2010 میں گھانا کی ٹیمیوں نے کواٹر فائنل کھیلا تھا۔

اس ہار کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ سفر بھی ختم ہو گیا، جن کو اس اہم میچ کے ابتدا میں بینچ پر بٹھایا گیا۔

پرتگال کرسیٹانو رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترا تھا۔ ان کی جگہ کھیلنے والے گونکالو راموس نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔ تاہم دوسرے ہاف میں پرتگال کی ٹیم رونالڈو کے ساتھ میدان میں اتری۔

 رونالڈو  کو الوداع

اس ہار کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ سفر بھی ختم ہو گیا۔ 37 سٹار رونالڈو اس میگا ایونٹ کے مسلسل دوسرے میچ کی ابتدا میں بینچ پر بیٹھے۔ انہیں آج میچ کے دوسرے ہاف کے 51 ویں منٹ میں بطور متبادل موقع ملا۔ رونالڈو سٹاپیج ٹائم میں گول سکور کرنے سے چوک گئے تھے۔ پانچ مرتبہ دنیا کا بہترین پلیئر کا خطاب حاصل کرنے والے رونالڈو کبھی ورلڈ کپ تو کیا اس کے فائنل میں نہ پہنچ سکے۔ انہیں میچ کے فوراً بعد میدان سے باہر روتے ہوئے دیکھا گیا۔

سفر جاری رہے گا؟ 

 مراکش کے کوچ ولید ریگراگوئی فرانس میں پیدا ہوئے جبکہ سکواڈ کے 14 کھلاڑی بھی مراکش سے باہر پیدا ہوئے۔  مراکش کی فتح نے عرب دنیا کو متحد کیا ہے، جہاں تاریخ میں پہلی بار یہ میگا ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔ ای پی کے مطابق مراکش کے فائنل نہ کھیلنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کیونکہ اس نے ایک ایسے گروپ میں ٹاپ کیا جس میں دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بیلجیم اور سیمی فائنسلٹ کروئیشیا موجود تھی۔

اس کے علاوہ مراکش نے اپنے ورلڈ کپ کے سفر میں دو یورپیئن ہیوی ویٹس سپین اور پرتگال کو چلتا کیا۔ کوئی مخالف ٹیم اب تک مراکش کے خلاف گول سکور نہیں کر سکی۔ ماسوائے مراکش نے ایک اون گول کیا

دراصل رونالڈو کے بغیر پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو چھ گولز سے شکست دے کر مخالف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی تھی ۔

مراکش پہلے ہی ٹورنامنٹ میں سپین اور بیلجیئم جیسی مضبوط یورپیئن ٹیموں کو ہرا کر اپنا لوہا منوا چکا تھا۔ جس نے افریقن فٹ بال کے اُفق پر نئے در کھول دیے ہیں - اس کے علاوہ مراکش کو الثمامہ اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد کی حمایت بھی حاصل ہو گی۔ کوچ وليد الركراكی کے مطابق ’ہمارے پیچھے ایک پوری قوم، ایک براعظم اور عرب دنیا ہے۔