پروفیشنل ریسلر سیمی زین کو عمرہ کا تجربہ منفرد محسوس ہوا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2023
پروفیشنل ریسلر سیمی زین کو عمرہ کا تجربہ منفرد محسوس ہوا
پروفیشنل ریسلر سیمی زین کو عمرہ کا تجربہ منفرد محسوس ہوا

 

مکہ: کینیڈا سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ریسلر سیمی زین نے عمرہ ادا کرلیاہے۔ سیمی زین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پروفیشنل ریسلر اور ریسلنگ کی دنیا میں رہتے ہوئے میں ایسی جگہوں پر گیا اور میں نے ایسی چیزیں دیکھیں جن کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ریسلنگ کی دنیا (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے مجھے ناقابل یقین تجربات سے بھری زندگی فراہم کی ہے جسے میں ہمیشہ پسند کروں گا اور اس فہرست میں مسجد الحرام سب سے اوپر ہے۔

واضح رہے کہ 38 سالہ سیمی زین کا اصلی نام رامی سبعی ہے اور وہ ریسلنگ کیریر کے دوران کئی ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔ سیمی زین کینیڈا میں پیدا ہوئے اور ان کے والدین کا تعلق شام سے ہے جنہوں نے کینیڈا نقل مکانی کی تھی۔