ٹوکیو پیرالمپکس: پرمود بھگت نے بیڈمنٹن میں جیتا گولڈ میڈیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-09-2021
 ٹوکیو پیرالمپکس:  پرمود بھگت نے بیڈمنٹن میں جیتا گولڈ میڈیل
ٹوکیو پیرالمپکس: پرمود بھگت نے بیڈمنٹن میں جیتا گولڈ میڈیل

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

 ٹوکیو پیرالمپکس میں ریاست بہار کے ضلع حاجی پور کے رہنے والے پرمود بھگت گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

  شرد کمار کے بعد پرمود بھگت نے ٹوکیو پیرالمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست بہار کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کیا ہے۔

انھوں نے بیڈمنٹن میں ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ان کے گاؤں میں جشن کا ماحول ہے۔

پرمود بھگت ابھی 5 سال کے ہی تھے کہ وہ پولیو سے متاثر ہوگئے۔ ان کی ایک ٹانگ متاثر ہوگئی۔ تاہم انھوں نے اپنی کمزوری کو کمزوری نہ بننے دیا اور بیڈمنٹن کھیلنا شروع کیا۔ یہاں تک وہ انھوں نے آج  گولڈ میڈل جیت کر دنیا کو دکھا دیا ہے کہ اگر انسان ہمت کر لے تو کیا کچھ نہیں کر سکتا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ پرمود بھگت نے پوری قوم کا دل جیت لیا ہے ۔ وہ ایک چیمپئن ہیں، جس کی کامیابی لاکھوں لوگوں کو حوصلہ دے گی۔ بیڈمنٹن میں گولڈ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔