پیرا اولمپکس : سمیت نے دلایا جیولن تھرو میں دوسرا گولڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2021
ہندوستان کو ایک اور کامیابی
ہندوستان کو ایک اور کامیابی

 

 

ٹوکیو: ہندوستانی کھلاڑیوں نے پیر کو ٹوکیو پیرالمپکس میں ہلچل مچا دی۔ شوٹر اوانی لیکھرا کے بعد ، برچھی پھینکنے والے سمیت انتل نے ہندوستان کو ایک اور گولڈ دلا دیا ہے۔

اس نے ایف64 زمرے میں عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ جیتا۔ اس نے فائنل میں 68.55 میٹر پھینک دیا۔ سمیت کا 5 واں تھرو بہترین تھا۔ سمیت نے 66.95ایم ، 68.08ایم ، 65.27ایم ، 66.71ایم اور 68.55ایم کے تھرو پھینکے تھے۔ چھٹا تھرو فاؤل تھا۔

سمت انتل کا سفر مشکلات سے بھرا ہوا ہے۔ 6 سال قبل رونما ہونے والے سڑک حادثے میں ایک ٹانگ کھونے کے بعد بھی ، سمیت نے زندگی سے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہر صورتحال کا بڑی ہمت سے مقابلہ کیا۔

 ہندوستان نے اب تک پیرالمپک گیمز میں 7 تمغے جیتے ہیں جن میں 2 گولڈ ، 4 سلور اور 1 برونز شامل ہیں۔ یہ ہندوستان کا اب تک کا سب سے کامیاب پیرالمپکس بن گیا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے 2016 ریو اولمپکس اور 1984 اولمپکس میں 4-4 تمغے جیتے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔