پاکستانی کرکٹر فواد عالم بھی اداکاری کے میدان میں کود پڑے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
نیا جنون
نیا جنون

 

 

نئی دہلی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے اپنی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ کرکٹ کی طرح اداکاری کے میدان میں بھی پسند کیے جائیں گے۔

فواد عالم نے ویب سیریز ’خود کش محبت‘ سے شوبز کی دنیا میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔فواد عالم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی آنے والی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں اردو فلکس کی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ سے ادکاری کی دنیا میں ڈیبیو کرنے کے اعلان پر انتہائی خوش ہوں۔ کرکٹر فواد عالم نے لکھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ان کی اداکاری کو بھی ویسے ہی پسند کیا جائے گا جیسے کرکٹ کے میدانوں میں اُن کی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے۔

فواد عالم کی جانب سے جاری ایک منٹ اور 21 سیکنڈ کے ٹریلر کے آغاز میں مسجد میں اذان دی جارہی ہے۔’خودکش محبت‘ میں فواد عالم ایک معلم کا کردار ادا کریں گے جو پھر کسی لڑکی کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے۔کرکٹر فواد عالم کے ٹوئٹ پر ساتھی کرکٹر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔