پاکستان: اللہ کے بعد صرف شریف فیملی : عمر اکمل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-04-2024
پاکستان: اللہ کے بعد صرف شریف فیملی : عمر اکمل
پاکستان: اللہ کے بعد صرف شریف فیملی : عمر اکمل

 

 لاہور : پاکستان میں سیاسی طوفان تو اب تھم گیا ہے،سابق وزیر اعظم عمران خان اب بھی جیل میں ہیں اور پاکستان انصاف پارٹی  بے یارومددگار ہے۔ لیکن اب شریف حکومت کی حمایت میں کچھ کرکٹرز   بولنا شروع کیا ہے۔ حالانکہ بیشتر کرکٹرز اس وقت خاموش ہیں  اور یہ خاموشی  کہیں نہ کہیں عمران خان کی حمایت مانی جاتی ہے۔ لیکن اب پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد انہیں شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔

عمر اکمل نے اہلیہ سمیت نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے مریم نواز اور نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا کہ کرکٹر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے بجائے ان سے ملاقات کیوں کی۔ جواب میں عمر اکمل نے کہا انسان کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں، میں شریف فیملی سے کسی میٹنگ کے لیے نہیں گیا تھا، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مریم نواز، شہباز شریف اور نواز شریف صاحب سے میں نے جب ملاقات کی خواہش کی انہوں نے مجھے وقت دیا

انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں مسائل تھے۔ میں کیس جیت گیا تھا لیکن کرکٹ پھر بھی نہیں مل رہی، کچھ لوگ مجھ سے بہت پرسنل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شریف خاندان کے پاس درخواست لے کر گیا تھا، انہیں اپنی کارکردگی دکھائی، مجھے اللہ کی ذات کے بعد شریف فیملی سے امید ہے۔ مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ مجھے امید ہے یہ لوگ میرے مسائل کو جلد حل کریں گے اور مجھے موقع ملا تو جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آؤں گا۔ شو میں شریک کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر میں آج تک عمر جیسا ہارڈ ہٹر نہیں آیا، جو عمر کے پاس ریکارڈ ہے وہ کسی کے پاس نہیں ہے، عمر اکمل کب ہارڈ ہٹغل انہیں دوسرے بیٹرز سے مختلف بناتی ہے۔