پاکستان: معذورکوہ پیماواپسی کے سفر میں ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2021
کِم ہونگ بِن
کِم ہونگ بِن

 

 

جنوبی کوریا کے معذورکوہ پیما پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر لاپتہ ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 57 سالہ کِم ہونگ بِن نے حال ہی میں دنیا کی 12 ویں اور پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8047 میٹر) سر کی تھی جس کے بعد وہ چین کی طرف سے واپسی کے سفر پہ تھے کہ مبینہ طور پر برف کی ایک دراڑ میں گرگئے۔

کِم ہونگ بِن دنیا کے پہلے معذور شخص ہیں جنہیں دنیا کی تمام بلندترین 14 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم ہونگ کی تلاش کے لیے ابتدائی سرچ آپریشن ناکام رہا ہے اور بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

کورین میڈیا کے مطابق 30 سال قبل امریکی ریاست الاسکا میں ایک مہم کے دوران کم ہونگ بن کی تمام انگلیاں سخت سردی کے باعث ضائع ہوگئی تھیں۔

 پاکستانی آرمی کیجانب سے جنوبی کوریا کے لاپتہ کوہ پیما کی تلاش جاری ہے،  پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے جنوبی کوریا کے لا پتہ ہونے والے کوہ پیما کو تلاش کرنے ور اُسے بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو کامیابی سے سر کرنے والے جنوبی کوریا کے کوہ پیما کِم اتوار کے روز پاکستان کی بلند ترین چوٹی سر کرتے ہوئے کہیں گر کر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان اور چین کے سفارتخانوں سے رابطہ کرتے ہوئے کوہ پیما کو ڈھونڈنے کی درخواست کی گئی تھی۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے کوہ پیما کو ڈھونڈنے کے سلسلے میں دیگر ممالک میں اپنے سیکیورٹی عملے اور متعلقہ ایجنسیوں کو بھی الرٹ کر دیا ہے۔