پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2025
پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی  میں شکست دی
پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دی

 



لاہور : تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی۔بدھ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 164 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان لٹن داس 48 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں جاکر علی نے 36، تنزید حسن نے 31، توحید ہردوئی نے 17، شرف الاسلام نے 5، رشاد حسین، شمیم حسین اور پرویز حسین ایمان نے 4، 4 رنز بنائے۔ مہدی حسن 2، تنظیم حسن ثاقب 1 رن پر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن محمد 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔پاکستان کے لیے کپتان سلمان علی آغا 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاداب خان نے 48، حسن نواز نے 44، محمد حارث نے 31 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں خوشدل شاہ 5، فخر زمان 1 اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 11 اور حسن علی 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مہدی حسن، حسن محمد، تنظیم حسن ثاقب، رشاد حسین اور شمیم حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ سیریز کے باقی دو ٹی20 میچز بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔