گلمرگ میں لڑکیوں کے لئے فری اسنو اسکینگ کورس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-01-2023
 گلمرگ میں لڑکیوں کے لئے فری اسنو اسکینگ  کورس
گلمرگ میں لڑکیوں کے لئے فری اسنو اسکینگ کورس

 

 

 سرینگر : کشمیر کے سری نگر سے 56 کلو میٹر دور پیر پنجال سلسلہ کوہ میں واقع گلمرگ کا سیاحتی مقام بهاری برف باری کے بعد ہزاروں مقامی اور غیر مقامی سیلانیوں کی توجہ کا مرکز ہوا ہے۔

گلمرگ سیاحتی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ سرمائی کھیلوں کا بہترین مرکز بھی ہے۔ تازہ برفباری کے بعد علاقے میں موجود اسکی بازوں اور دوسری سرمائی کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والوں میں خوشی کی لہر ہے اور کشمیر کے اسپورٹس کھلاڑی گلمرگ کی برفیلی وادیوں میں اسکینگ  کرتے نظر آرہے ہیں۔

حال ہی میں یوتھ سروس اسپورٹس سرین  کی جانب سے گلمرگ میں لڑکیوں کے لیے اسنو اسکینگ کورس شروع کیا گیا جس میں سرینگر سے وابستہ کم از کم چالیس لڑکیاں شریک ہوئی-

یاد رہے کہ اسنو اسکینگ کا یہ کورس خواہشمند لڑکیوں کے لئے مفت دستیاب رکھا گیا

اسنو اسکینگ کورس کے انچارج مزمل احمد ڈار کے مطابق لڑکیوں کی ایک کثیر تعداد اس کورس میں شامل ہوئی ہے جنہیں سکینگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کو گلمرگ میں کیا جا رہا ہے جہاں ماہرین لڑکیوں کو اسنو اسکینگ سیکھا رہے ہیں۔

خاص بات یہ کہ ان سے کوئی فیس بھی نہیں لی جا رہی۔ انہوں نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپارٹمنٹ یوتھ سروس اسپورٹس گزشتہ پچاس سالوں سے بچوں کو گلمرگ میں اسکینگ کرواتا آیا ا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیر میں پہلے سے بی سکیینگ کا اچھا ماحول رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اسکینگ سکھائیں۔ 

اس کورس کے دوران تربیت حاصل کر رہی لڑکیوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ بم سب کافی خوش ہیں کہ ہم دنیا کی مشہور و معروف سیاحتی مقام میں اسنو اسکینگ سیکھ رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم اچھے سے اس کورس کو مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا۔ یاد رہے کہ اسکینگ برف پر کھیلے جانے والے ایک کھیل کا نام ہے جو انتہائی مشکل کے ساتھ مہنگا بھی ہوتا ہے، تاہم یوتھ سروس اسپورٹس کی جانب سے لڑکیوں کے لیے مفت اسکینگ کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔