آئی پی ایل ۔ ایک بار پھر کورونا کا سایہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-09-2021
آئی پی ایل
آئی پی ایل

 

 

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آج سے بحران کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ سے چند گھنٹے قبل سن رائزرس حیدرآباد کے ٹی نٹراجن کو کورونا متاثر پایا گیا ہے۔ نٹراجن کو پوری ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

وہ فی الحال تنہائی میں ہے۔ تاہم آئی پی ایل کی جانب سے ٹویٹ کرکے مطلع کیا گیا ہے کہ آج کا میچ منعقد ہوگا۔ میڈیکل ٹیم نے کل چھ کھلاڑیوں کی شناخت کی ہے جنہیں تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

ان کے نام ہیں۔-  وجے شنکر- کھلاڑی۔  وجے کمار- ٹیم منیجر۔  شیام سندر جے - فزیوتھیراپسٹ  انجانا وی۔ ڈاکٹر۔  تشار کیدار - لاجسٹک منیجر۔  پی گنیشن - نیٹ باؤلر۔