اولمپکس :افتتاحی تقریب میں قومی پرچم تھامنا ایک اعزاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2021
بیڈمینٹن کھلاڑی پی وی سندھو
بیڈمینٹن کھلاڑی پی وی سندھو

 

 

 حیدرآباد۔ اولمپکس میں حصہ لینا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔ ایک میڈل جیتنا آخری حد تک پہنچنے کے مترادف ہے، لہذا جب آپ کو اولمپکس کے افتتاحی دن کی تقریب میں اپنے ملک کا پرچم تھامنے کا اعزاز ملتا ہے تو یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بیڈمینٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے ٹوکیو اولمپکس کے ضمن میں کیا ۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی سندھو کے لئے یہ ایک وہ لمحہ بہت بڑا اعزاز ہوگا جب وہ 23 جولائی کو ٹوکیو میں ہندوستانی دستے کی قیادت کر رہی ہوں گی اور وہ ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی جس کےلئے وہ پرجوش ہے۔ ریو اولمپکس سلور میڈل جیتنے والی نے مزید کہا کہا ہے پرچم اٹھانے والا کھلاڑی بننا ایک فخر لمحہ ہے۔

یہ سوچنا کہ آپ ترنگا اٹھائے ہوئے ہوں گے اور افتتاحی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت کریں گے۔ میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ اس طرح کا موقع بہت کم ہوتا ہ اور یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ میں منتظر ہوں اس لمحے کی ۔ سندھو نے اعتراف کیا کہ یہ(ٹوکیو ) اولمپکس 2016 کے کھیلوں کے مقابلہ میں مختلف ہے۔ یہ اولمپکس 2016 کے مقابلے میں یقینا مختلف ہوگا۔ یہ وہ مقام ہے جہاں دباؤ زیادہ ہوتا ہے اور ذمہ داریاں بہت زیادہ ہوتی ہیں کیونکہ ریو کی بہ نسبت ٹوکیو اولمپکس مختلف ہوگا جس کی اصل وجہ کورونا اور اسکے سدباب کےلئے کی جانی والی پابندیاں ہیں ۔ شائقین کی جانب سے سندھو سے وابستہ امیدوں کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ اب ہر ایک کی خواہش ہے کہ سندو جہاں بھی کھیلتی ہے میڈل حاصل کرے تو اس امیدوں سے دباؤ بڑھ جاتا ہے اور ہمیں اس سے نمٹنا ہوگا۔ اولمپکس اولمپکس ہی ہے اس کےلئے ہمیں ہر چیز کےلئے تیار رہنا ہے لیکن جب آپ کسی میچ میں جاتے ہیں تو آپ کو پرسکون رہنا پڑتا ہے اور پرسکون رہنا چاہئے تاکہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے ۔

پریکٹس سیشن بھی مختلف ہیں کیونکہ وہ اسپوریٹ اتھارٹی تلنگانہ اسٹیٹ (ایس اے ٹی ایس) انڈور اسٹیڈیم کی بجائے پلیلا گوپی چند اکیڈمی میں تربیت لے رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس کی تیاریاں واقعتا اچھی طرح سے جاری ہیں۔ میں فروری کے بعد سے ، گچی بولی اسٹیڈیم جو بین الاقوامی معیار کا میدان ہے یہاں پراکٹس کررہی ہوں ۔ یہ ٹوکیو میں ایک جیسا ہی ہے جہاں بیڈ منٹن مقابلوں کا انعقاد کیا جارہاہے ۔ عالمی چمپین نے مزید کہا کہ ملک کی طرف سے کھیلتے ہوئے خاص طور پر اولمپکس میں بہت سے جذبات ہوں گے۔ جذباتی طور پر منسلک ہے کیونکہ پورا ملک اس کی حمایت کررہا ہے اور مجھے یہ میڈل کے ساتھ دیکھنے کی خواہش کر رہا ہے۔ میں واقعتا اس کی منتظر ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ 17 جولائی کو ٹوکیو روانہ ہوں گی۔ ہم کوویڈ19کے پروٹوکول کے مطابق مقابلہ سے پانچ دن پہلے اسپورٹس ولیج میں ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے اور ہاں یہ میری ترجیح ہے۔