شائقین نہیں تو کھیل نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2021
ٹوکیو اولمپکس
ٹوکیو اولمپکس

 

 

ٹوکیو: کرونا کے سبب اولمپکس پر اثر پڑا ہے۔ ٹوکیو اس کی مزبانی تو کرے گا لیکن میدان خالی ہونگے۔جاپان کی حکومت نے یہی فیصلہ کیا ہے۔ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی مقابلوں میں شائقین کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے، جس پر کھیلوں کی تنظیموں اور کھلاڑیوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلوی ٹینس پلیئر نے تو کھیلنے سے ہی انکار کردیا ہے۔

 گذشتہ روز ٹوکیو اولپمکس کے منتظمین نے اعلان کیا کہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اولمپکس مقابلوں میں شائقین کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے کہا کہ کووڈ 19 کے تیزی سے پھیلنے والی قسم ڈیلٹا کی موجودگی میں یہ فیصلہ اہم تھا تاکہ ٹوکیو اس وائرس کا نیا گڑھ نہ بن جائے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کی صدر سیکو ہاشی موٹو نے کہا: ’یہ افسوس ناک ہے کہ ہم کھیلوں کو انتہائی محدود رکھ رہے ہیں کیوں کہ ہمیں وائرس کے پھیلاؤ کا سامنا ہے، میں ان سے معذرت کرتی ہوں جنہوں نے ٹکٹ خرید لیے تھے۔

‘ خالی میدانوں میں کھیل پرمختلف ایتھلیٹس نے مایوسی کا اظہار کیا ہے تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ایونٹ کا ہونا زیادہ اہم ہے۔ 100 میٹرز ہرڈلز میں ورلڈ ریکارڈ رکھنے والی امریکی کھلاڑی کینڈرا ہیریسن کہتی ہیں مداحوں کا نہ ہونا ان کی پہلی بار اولمپکس میڈل جیتنے کی کوششوں میں زیادہ فرق نہیں ڈالے گا۔