کسی نے مجھے ریٹائر ہونے پر مجبور نہیں کیا: اشون

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 09-10-2025
کسی نے مجھے ریٹائر ہونے پر مجبور نہیں کیا: اشون
کسی نے مجھے ریٹائر ہونے پر مجبور نہیں کیا: اشون

 



نئی دہلی: سابق آف سپنر روی چندرن اشون نے واضح کیا ہے کہ کھیل سے ریٹائر ہونے کا ان کا فیصلہ ذاتی تھا اور "کسی نے انہیں مجبور نہیں کیا" کہ وہ پچھلے سال آسٹریلیا ٹیسٹ ٹور کے درمیان یہ قدم اٹھائیں۔39 سالہ اشون نے 2024-25 بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے کرکٹ دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ بعد میں انہوں نے اس سال اگست میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا، "کسی نے مجھے نہیں کہا کہ تم جاؤ، کسی نے نہیں کہا کہ ٹیم میں تمہارے لیے جگہ نہیں ہے۔ دراصل، فیصلہ لینے سے پہلے 2-3 لوگوں نے مجھے منع کیا، لیکن میں نے اپنا فیصلہ لیا۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ چاہتے تھے کہ میں مزید کھیلوں۔انہوں نے مزید کہا کہ  روہت شرما (اس وقت کے کپتان) نے بھی کہا کہ دوبارہ سوچو، گوتم بھائی (گوتم گمبھیر) نے بھی کہا کہ دوبارہ غور کرو۔ لیکن میں نے اجیت آگارکر (چئیرمین آف سلیکٹرز) کے ساتھ اس بارے میں زیادہ بات نہیں کی۔

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت ذاتی ہوتا ہے۔ یہ سب بہت انفرادی فیصلے ہیں۔ان کے اس بیان سے قیاس آرائی ختم ہو جاتی ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے انہیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا تھا۔اشون نے پہلے بھی کہا تھا کہ اگر انہیں پلیئنگ الیون میں منتخب نہیں کیا جائے گا تو وہ ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کرنا چاہتے۔