نئی دہلی : آواز دی وائس
وزارت امور نوجوانان و کھیل نے آج قومی کھیل ایوارڈز 2025 کا اعلان کردیا ہے۔ قومی کھیل ایوارڈز ہر سال کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ شخصیات کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف کے لیے دیے جاتے ہیں۔ہندوستان کی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ ارون کمار مشرا کی سربراہی میں قائم انتخابی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حکومت نے مختلف زمروں میں کھلاڑیوں اور کوچز سمیت دیگر افراد اور اداروں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ارجن ایوارڈ 2025
کھیلوں میں گزشتہ 4 برسوں کے دوران نمایاں کارکردگی کے ساتھ قیادت۔ کھیل کے جذبے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
اس سال ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ایتھلیٹکس کے تیجسوین شنکر۔ محمد اجمل وی اور پرینکا گوسوامی شامل ہیں۔
بیڈمنٹن میں ٹریسا جولی اور پی وی سندھو کو یہ اعزاز دیا جائے گا۔ باکسنگ میں نریندر۔ شطرنج میں ودت سنتوش گجراتی اور دیا جتیندر دیش مکھ جبکہ سماعت سے محروم افراد کی شوٹنگ میں دھنوش سری کانت کو ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ہاکی میں لال ریم سیامی اور راج کمار پال۔ کبڈی میں سری جیت اور پوجا۔ پیرا شوٹنگ میں رودرانش کھنڈیلوال۔ پیرا ایتھلیٹکس میں ایکتا بھیاں۔ روئنگ میں اروند سنگھ اور شوٹنگ میں اکھل شیوران کو بھی ارجن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
ارجن ایوارڈ تاحیات
کھیلوں میں طویل عرصے تک نمایاں خدمات انجام دینے اور فعال کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھنے والے کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ تاحیات دیا جاتا ہے۔
اس زمرے میں فٹ بال کے آئی ارومائینایگم کو اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
درون اچاریہ ایوارڈ 2025
کھیلوں میں مسلسل نمایاں اور قابل قدر خدمات انجام دینے والے اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے لیے تیار کرنے والے کوچز کو درون اچاریہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
باقاعدہ زمرے میں ایتھلیٹکس کے پرویر سنگھ۔ باکسنگ کے چھوٹے لال یادو اور شوٹنگ کی نیہا نند کمار چوان کو یہ اعزاز دیا جائے گا۔
درون اچاریہ ایوارڈ کے تاحیات زمرے میں باکسنگ کے دھرمیندر سنگھ یادو اور کشتی کے وریندر کمار کو منتخب کیا گیا ہے۔
راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار
کھیلوں کے فروغ اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے سرکاری یا نجی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کو راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار دیا جاتا ہے۔
اس سال آرمی پیرا لمپک نوڈ پونے کو اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق مذکورہ ایوارڈز کے لیے درخواستیں آن لائن طلب کی گئی تھیں۔ کھلاڑیوں۔ کوچز اور اداروں کو مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے براہ راست درخواست دینے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔
اس سال ان ایوارڈز کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں۔ انتخابی کمیٹی نے تمام درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کیں جن کی بنیاد پر مختلف زمروں میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
National Sports Awards 2025 Announced 🏆
— Dept of Sports, Govt of India (@IndiaSports) August 18, 2026
The Arjuna, Dronacharya, and Rashtriya Khel Protsahan Puraskar 2025 awards are out! 🇮🇳
Full list 👉 https://t.co/rgfAf1tMgX#NationalSportsAwards2025 #KheloIndia
کھیلوں اور مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈ 2025
ارجن ایوارڈ گزشتہ 4 برسوں کے دوران کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کے ساتھ ساتھ قیادت کی صلاحیت۔ کھیل کے جذبے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے۔
|
نمبر |
کھلاڑی کا نام |
کھیل |
|---|---|---|
|
1 |
تیجسوین شنکر |
ایتھلیٹکس |
|
2 |
محمد اجمل وی |
ایتھلیٹکس |
|
3 |
پرینکا گوسوامی |
ایتھلیٹکس |
|
4 |
ٹریسا جولی |
بیڈمنٹن |
|
5 |
پی وی سندھو |
بیڈمنٹن |
|
6 |
نریندر |
باکسنگ |
|
7 |
ودت سنتوش گجراتی |
شطرنج |
|
8 |
دیا جتیندر دیش مکھ |
شطرنج |
|
9 |
دھنوش سری کانت |
سماعت سے محروم افراد کی شوٹنگ |
|
10 |
لال ریم سیامی |
ہاکی |
|
11 |
راج کمار پال |
ہاکی |
|
12 |
سری جیت |
کبڈی |
|
13 |
پوجا |
کبڈی |
|
14 |
رودرانش کھنڈیلوال |
پیرا شوٹنگ |
|
15 |
ایکتا بھیاں |
پیرا ایتھلیٹکس |
|
16 |
اروند سنگھ |
روئنگ |
|
17 |
اکھل شیوران |
شوٹنگ |
کھیلوں اور مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈ تاحیات 2025
ارجن ایوارڈ تاحیات ان کھلاڑیوں کو اعزاز دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی کھیل کی کارکردگی سے کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں اور فعال کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھا ہو۔
|
نمبر |
کھلاڑی کا نام |
کھیل |
|---|---|---|
|
1 |
آئی ارومائینایگم |
فٹ بال |
کھیلوں اور مقابلوں میں نمایاں کوچز کے لیے درون اچاریہ ایوارڈ 2025
درون اچاریہ ایوارڈ ان کوچز کو دیا جاتا ہے جنہوں نے مسلسل نمایاں اور قابل قدر خدمات انجام دی ہوں اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنایا ہو۔
باقاعدہ زمرہ
|
نمبر |
کوچ کا نام |
کھیل |
|---|---|---|
|
1 |
پرویر سنگھ |
ایتھلیٹکس |
|
2 |
چھوٹے لال یادو |
باکسنگ |
|
3 |
نیہا نند کمار چوان |
شوٹنگ |
تاحیات زمرہ
|
نمبر |
کوچ کا نام |
کھیل |
|---|---|---|
|
1 |
دھرمیندر سنگھ یادو |
باکسنگ |
|
2 |
وریندر کمار |
کشتی |
راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار 2025
راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار ان سرکاری یا نجی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔
|
نمبر |
ادارے کا نام |
|---|---|
|
1 |
آرمی پیرا لمپک نوڈ پونے |
مذکورہ ایوارڈز کے لیے درخواستیں آن لائن طلب کی گئی تھیں اور کھلاڑیوں۔ کوچز اور اداروں کو مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے خود درخواست دینے کی اجازت دی گئی تھی۔
اس سال ان ایوارڈز کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان درخواستوں پر جسٹس ریٹائرڈ ارون کمار مشرا کی سربراہی میں قائم انتخابی کمیٹی نے غور کیا۔ کمیٹی میں ممتاز کھلاڑیوں۔ کھیلوں کی صحافت کا تجربہ رکھنے والی شخصیات اور کھیلوں کے منتظمین بھی شامل تھے۔