محمد امان: یتیمی سے قیادت تک ۔ہندوستانی کرکٹ کے نئے چہرے کی کہانی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-09-2024
محمد امان: یتیمی سے قیادت تک ۔ہندوستانی کرکٹ کے نئے چہرے کی کہانی
محمد امان: یتیمی سے قیادت تک ۔ہندوستانی کرکٹ کے نئے چہرے کی کہانی

 

آواز دی وائس : نئی دہلی 

ہندوستانی کرکٹ کے افق پر ایک اور مسلم چہرہ نمودار ہوگیا ہے،نام ہے  محمد امان۔جنہیں ہندوستان کی انڈر 19کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے ۔ ایک ایسا نوجوان جو ایک غریب ٹرک ڈرائیور کا بیٹا تھا ،جس نے  16 سال کی عمر میں اپنے والدین کو گنوا دیا تھا،جس پر تین چھوٹے بہن بھائیوں کی ذمہ داری رہی ،دراصل محمد امان کی والدہ کا انتقال 2020 میں کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران ہوا۔ ان کے والد مہتاب ایک ٹرک ڈرائیور تھے۔ وہ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دو سال بعد طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ امان کے پاس دو راستے تھے یا تو کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں یا اپنے خواب کو بھول جائیں اور نوکریوں کی تلاش کریں۔مگر امان  نےہمت نہیں ہاری اور پہلا راستہ چنا۔ صرف دو سال بعد ہی اسے اس محنت اور لگن کا انعام ملا جب 18 سال کی عمر میں ہندوستان کی انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا، جس کا مقابلہ اگلے ماہ پڈوچیری میں آسٹریلیا انڈر 19 سے ہوگا۔ ٹیم میں سابق کپتان اور ورلڈ کپ جیتنے والے کوچ راہل ڈریوڈ کے بیٹے سمیت ڈریوڈ شامل ہیں۔ پچھلے کچھ سال کو یاد کرتے ہوئے اتر پردیش کے سہارنپور کے رہنے والے امان کو یقین نہیں آتا کہ اس نے وہ "سیاہ دن" گزرے ہیں۔

محمد امان کے پچھلے ماہ سلیکشن کے بعد  سہارنپور میں اس کا خستہ حال مکان میڈیا کی توجہ کا کرکز بن گیا۔ امان نے بتایا کہ جب میں نے اپنے والد کو کھو دیا تو ایسا لگا جیسے میں ایک دن میں اچانک بڑا ہو گیا ہوں۔ میں خاندان کا سربراہ بن چکا تھا۔ مجھے اپنی چھوٹی بہن اور دو بھائیوں کا خیال رکھنا تھا۔ میں نے اپنے آپ سے کہا کہ مجھے کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے اور سہارنپور میں نوکری کی تلاش بھی کی، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ تاہم، کچھ لوگ چاہتے تھے کہ میں اپنا کھیل جاری رکھوں اور مدد کرنے کو تیار تھے۔
 ۔اس کا کہنا ہے کہ والدین کا سایہ اس قدر تیزی کے ساتھ اٹھ گیا کہ کچھ سمجھ ہی نہیں سکا ۔۔امان کے لیے اس کے آگے کی زندگی آسان نہیں تھی جس کا ذکر کرتے ہوئے وہ خود جذباتی ہوجاتا ہے۔امان کی والدہ کا انتقال 2020 میں ہوا۔سال بعد 2022 میں والد گزر گئے ۔وہ کہتا ہے کہ اگر والدین حیات سے ہوتے تو انہیں اس کامیابی سے بہت خوشی ہوتی ۔
 بات اگر کرکٹ کے  شوق کی کریں تو امان نے سال 2014 میں  کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔لیکن اماں کے والدین نے گھر کی خراب مالی حالت کی وجہ سے شروع میں انکار کر دیا تھا۔ لیکن امان کے والدین اس کی خواہش ماننے پر مجبور تھے۔ اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے امان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اب بھی ان کی والدہ کا دیا ہوا پہلا بیٹ ہے۔ آج بھی وہ اس کے لیے سب سے قیمتی ہے۔
اگر بات کریں کریڈیٹ کی تو محمد امان نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین کے ساتھ اپنے ابتدائی کوچ راجیو گوئل اور سہارنپور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اکرم کو دیا ہے۔ ان دونوں نے ہر قدم پر سرپرست کی طرح اس کا ساتھ دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ امان نے اپنے کیریئر کا آغاز سہارنپور ضلع کے بھٹیشور کرکٹ گراؤنڈ سے کیا تھا۔ اپنی محنت اور محنت سے امان سال 2016-17 میں انڈر 14، سال 2017-18 میں انڈر 14، سال 2018-19 میں انڈر 16، سال 2019-20 میں انڈر 16 اور سال 2022-23 میں انڈر 16 نے 19 کرکٹ کیٹیگریز میں حصہ لیا۔
محمد امان نے ماضی کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کبھی بھوکے سوئے ہیں ؟ میں سویا ہوں ۔ میں کبھی بھی کھانے کو ضائع نہیں کرتا ہوں،بھوک سے بڑی کوئی چیز نہیں،میں اب اپنا کھانا کبھی ضائع نہیں کرتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اسے کمانا کتنا مشکل ہے۔
ٹرین کے جنرل ڈبے میں بیت الخلا کے قریب بیٹھا کرتے تھے۔ اس نے کہا کہ  ایک وقت اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے گروپ کے ٹرائلز کانپور میں ہوئے، میں ٹرین میں جنرل ڈبے میں سفر کرتا تھا، ٹوائلٹ کے قریب بیٹھا کرتا تھا کیونکہ وہاں بہت زیادہ بھیڑ ہوتی تھی۔ اب، جب میں فلائٹ سے سفر کرتا ہوں اور اچھے ہوٹل میں رہتا ہوں، تو میں صرف اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔