جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سراج لیں گے، بی سی سی آئی کا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سراج لیں گے، بی سی سی آئی کا اعلان
جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سراج لیں گے، بی سی سی آئی کا اعلان

 

 

نئی دہلی: آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے زخمی جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سراج کو جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بمراہ کو کمر میں چوٹ لگی ہے اور وہ فی الحال بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک عہدیدار نے کہا کہ بمراہ کمر کے درد (اسٹریس فریکچر) کے سنگین مسئلے میں مبتلا ہیں اور انہیں مہینوں تک ٹیم سے باہر رہنا پڑ سکتا

چوٹ کی وجہ سے ٹی ٹی ورلڈ کپ 2022 سے بھی باہر ہو گئے ہیں جو کہ اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مقابلے سے قبل ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ بی سی سی آئی کے عہدیدار نے رازداری کی شرط پر کہا، ’’یہ یقینی ہے کہ ورلڈ کپ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ اسے کمر میں شدید درد ہے اور اسے چھ ماہ تک باہر رہنا پڑ سکتا ہے۔"

 

 

خیال کیا جا رہا تھا کہ بمراہ کی جگہ دیپک چاہر یا محمد شامی کو اہم ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ بی سی سی آئی نے ان دونوں کو اس باوقار مقابلے کے لیے اسٹینڈ بائی پر رکھا ہوا ہے۔ لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف بقیہ سیریز میں محمد سراج کی آمد سے ان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل کیے جانے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔