۔31 سالہ محمد سراج بدھ کو ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ کے ہمراہ لندن سے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے، جہاں سے وہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے۔ جہاں مداحوں کے ایک گروپ نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔
ممبئی میں سیلفیوں اور آٹوگراف کے لیے درخواستیں کی گئیں لیکن سراج فوراً ایک کار میں بیٹھ کر گھریلو ٹرمینل کی طرف روانہ ہوگئے تاکہ حیدرآباد کی پرواز پکڑ سکیں، جہاں ایک بار پھر مداحوں کے گروپ نے ان کا والہانہ خیر مقدم کیا۔
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’ہم نے ابھی تک ان سے بات نہیں کی ہے، لیکن ہم یقیناً کچھ (استقبالیہ) پلان کریں گے کیونکہ وہ اب کچھ دنوں کے لیے شہر میں رہ سکتے ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ملک کے لیے اتنا شاندار کھیل پیش کیا۔سراج کی سب سے یادگار کارکردگی اوول میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کے پانچویں دن سامنے آئی، جب ان کی غیر معمولی ہمت نے بھارت کو انگلینڈ کو 374 کے ہدف کے تعاقب میں 367 پر آل آؤٹ کرنے میں مدد دی۔سراج نے اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں کل نو وکٹیں لے کر شاندار کارنامہ انجام دیا۔چھ رنز کی یہ فتح بھارت کی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے کم مارجن کی جیت رہی، جس نے مہمان ٹیم کو 2-2 سے سیریز برابر کرنے میں مدد دی