محمد صلاح لیورپول سے ناراض، کیا بڑافیصلہ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 10-12-2025
محمد صلاح لیورپول سے ناراض، کیا  بڑافیصلہ
محمد صلاح لیورپول سے ناراض، کیا بڑافیصلہ

 



 لندن : مصری فٹبالر محمد صلاح لیورپول کے لگاتار تین میچوں میں بینچ پر بیٹھنے کے بعد شدید ناراضی کا شکار ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق محمد صلاح کا کہنا ہے کہ ٹیم کی ناکامی کا تمام ملبہ ان پر ڈال کر انہیں قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔انٹرویو کے فوراً بعد انہیں چیمپینز لیگ اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا۔ منیجر سلٹ نے کہا کہ یہ کوئی سزا نہیں بلکہ اسکواڈ کے انتخاب کا فیصلہ ہے۔

سابق کپتان جیمی کیراگر نے صلاح کے بیان کو کلب اور مینیجر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔

ادھر سعودی پرو لیگ نے محمد صلاح کو اپنی لیگ میں شامل کرنے کے لیے ایک بڑا اقدام شروع کر دیا ہے۔

سعودی پرو لیگ صلاح کے لیے 200 ملین ڈالر کا غیر معمولی پیکیج تیار کر رہی ہے۔ اگر یہ معاہدہ طے پا گیا تو محمد صلاح فٹبال کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب محمد صلاح مسلسل تیسرے میچ میں بینچ پر بیٹھنے کی وجہ سے سخت غصے میں ہیں اور ان کے لیورپول کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں۔