معین علی نے لیا ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس: جیک لیچ کی جگہ لی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-06-2023
معین علی نے لیا  ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس: جیک لیچ کی جگہ لی
معین علی نے لیا ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس: جیک لیچ کی جگہ لی

 

 الندن: نگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس، انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور انگلینڈ کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کیز سے بات کرنے کے بعد کیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹویٹ کرکے اس کی معلومات دی ہے

معین علی نے سال 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اگرچہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنا جاری رکھا۔ اب انہوں نے ایشز سیریز سے قبل واپسی کی ہے۔ اسپنر جیک لیچ کی جگہ معین علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

 ایشز سیریز 16 جون سے شروع ہوگی

انگلینڈ کے بولر جیک لیچ کمر کے نچلے حصے میں اسٹریچ فریکچر کے باعث ایشز سے باہر ہو گئے ہیں۔ معین علی کو لیچ کی جگہ ایشز سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایشز سیریز 16 جون سے شروع ہوگی اور 31 جولائی تک کھیلی جائے گی۔
 
معین علی کے ٹیسٹ کیریئر
معین علی نے سال 2014 میں انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ ستمبر 2021 میں بھارت کے خلاف کھیلا۔ انہوں نے انگلینڈ کے لیے کل 64 ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں 5 سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2914 رنز بنائے۔ ٹیسٹ میں ان کی 195 وکٹیں ہیں

 ایشز سیریز کے لیے انگلینڈ کا سکواڈ:

بین اسٹوکس، جیمز اینڈرسن، جوناتھن بیرسٹو، معین علی، اسٹورٹ براڈ، ہیری بروک، جیک کرولی، بین ڈکٹ، ڈین لارنس، اولی پوپ، میتھیو پوٹس، اولی رابنسن، جو روٹ، جوش تانگ، کرس ووکس اور مارک ووڈ