بندیارانی دیوی کو مودی کی مبارکباد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 31-07-2022
بندیارانی دیوی کو مودی کی مبارکباد
بندیارانی دیوی کو مودی کی مبارکباد

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے برمنگھم میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر بندیارانی دیوی کو مبارکباد دی۔"

مسٹر مودی نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، 'کامن ویلتھ گیمز، برمنگھم میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لیے بندیارانی دیوی کو مبارکباد۔ یہ کامیابی ان کے عزم کا مظاہرہ ہے اور اس سے ہر ہندوستانی کو بہت خوش ہے۔

میں ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

بندیارانی دیوی نے برطانیہ کے برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے 55 کلوگرام زمرے میں 202 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔