مانیکا بترا دوسرے راؤنڈ میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2021
مانیکا بترا
مانیکا بترا

 

 

ٹوکیو ہندوستان کی اسٹار ویمن ٹیبل ٹینس کھلاڑی مانیکا بترا یہاں جاری ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے سنگلز زمرے کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

 ہفتہ کو کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میچ میں مانیکا نے برطانیہ کے ٹن ٹن ہو ڈو کو 4-0 سے شکست دی۔

 مانیکا نے 11-7 ، 11-10 ، 11-10 ، 11-9 سے کامیابی حاصل کی۔ یہ میچ 30 منٹ تک جاری رہا۔

 مکسڈ ایونٹ میں شکست کی مایوسی پر قابو پاتے ہوئے مانیکا نے یہ جیت حاصل کی ہے۔

 اگلے راؤنڈ میں مانیکا کا مقابلہ 20 ویں سیڈ یوکرائن کی مارگریٹا پیسوتسکا سے ہوگا۔

 اچنتا کمال کے ساتھ کھیلتے ہوئے ، مانیکا ہفتے کے روز ہی مکسڈ ڈبلز کے آخری 16 راؤنڈ میں ہار گئی تھیں۔

 اس اولمپک ایونٹ میں بترا اور کمال کا یہ پہلا میچ تھا۔ ان دونوں کو تائیوان لن یو ژو اور چینگ چنگ کی جوڑی نے 4-0 سے شکست دی۔

 تائیوان کے شراکت داروں نے میچ 11-8 ، 11-6 ، 11-5 ، 11-4 سے جیتا۔ یہ میچ 27 منٹ تک جاری رہا۔