لیجنڈ سچن ٹنڈولکر جلد صحتیاب ہوجائیں گے: شاہد آفریدی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-04-2021
سرحد پار سے نیک خواہشات
سرحد پار سے نیک خواہشات

 

 

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہندوستان کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی کورونا سے جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سچن ٹنڈولکر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’لیجنڈ آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آپ کا اسپتال میں وقت مختصر رہے اور آپ کی صحتیابی کا عمل اس سے بھی تیز ہو۔‘