چیتسور پجارا کا ریٹائرمنٹ : کرکٹ دنیا کے جذباتی اور خراجِ تحسین بھرے ردعمل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2025
چیتسور پجارا کا ریٹائرمنٹ : کرکٹ دنیا کے جذباتی اور خراجِ تحسین بھرے ردعمل
چیتسور پجارا کا ریٹائرمنٹ : کرکٹ دنیا کے جذباتی اور خراجِ تحسین بھرے ردعمل

 



ئی دہلی:چیتشور پجارا نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ تمام طرز کی بھارتی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ پجارا نے 13 سال تک بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور نمبر 3 پوزیشن پر راہول ڈریوڈ کے بعد ایک مضبوط بیٹسمین کے طور پر ابھرے۔ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر سیریز میں ان کی پرفارمنس ان کے عزم و استقلال کی اعلیٰ مثال بنی۔پجارا نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک جذباتی پیغام کے ذریعے کیا کہ "بھارتی جرسی پہننا، قومی ترانہ گانا اور ہر میچ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرنا ، یہ سب الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہے، ہر اچھی چیز کا ایک اختتام ہوتا ہے، اور میں بے پناہ شکرگزاری کے ساتھ بھارتی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ آپ سب کی محبت اور حمایت کا شکریہ!

کرکٹ برادری کا ردعمل

وسیم جعفر:پہلا اپنے نام کا، آخری اپنی نوعیت کا۔ شاندار کریئر پر سلام، چیتشور پجارا۔ آپ کو بھارت کی نمائندگی پر فخر ہونا چاہیے۔ مبارکباد اور آنے والے وقت کے لیے نیک تمنائیں!

روی شاستری (سابق کوچ)ایک حقیقی جنگجو۔ میرے کوچنگ کے دور میں پجارا نے اہم کردار ادا کیا، جب ہم 5 سال مسلسل نمبر 1 رہے اور آسٹریلیا میں دو بار سیریز جیتیں۔ شاندار کارکردگی، پُجی۔ خدا آپ کو سلامت رکھے۔

شکھر دھون"ہر میچ اور چیلنج میں ٹیم کے ساتھ کھڑے رہے، چیتشور پجارا! آپ کا صبر، عزم، اور کرکٹ سے محبت آنے والی نسلوں کے لیے ایک معیار ہے۔ اگلی اننگز کے لیے نیک تمنائیں!

سچن ٹنڈولکر:"پجارا، آپ کو نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے دیکھنا ہمیشہ اطمینان بخش ہوتا تھا۔ آپ نے ٹیم کو سکون، حوصلہ اور ٹیسٹ کرکٹ سے گہری محبت دی۔

2018 کی آسٹریلیا سیریز یادگار ہے؛ آپ کی مزاحمت اور میچ جیتنے والی اننگز کے بغیر یہ ممکن نہ ہوتی۔ شاندار کریئر پر مبارکباد، اور اگلے مرحلے کے لیے نیک خواہشات۔

سابق اسپینر ہر بھجن سنگھ نے بھی پجارا کو خراج تحسین پیش  کیا

رشبھ پنت ،سڈنی سے لے کر گابا تک، اور اس سے آگے — میری بہترین یادوں میں سے کچھ آپ کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے بنی ہیں۔
ہماری شراکتیں اور آپ کا بھارتی کرکٹ کے لیے تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شاندار ٹیسٹ کریئر پر مبارکباد، پُجی بھائی۔ آپ کے مستقبل کے لیے نیک تمنائیں!