لکشیا فاتح بن گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-01-2022
Lakshya became men's singles winner
Lakshya became men's singles winner

 

 

آواز دی وائس : انڈیا اوپن سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں اتوار کا دن ہندوستانی بیڈمنٹن کے لیے سنہرا دن ثابت ہوا۔ ہندوستانی نوجوان شٹلر لکشیا سین نے مردوں کے فائنل میچ میں عالمی چیمپئن لوہ کین یو کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

اس سے پہلے دن میں، ساتوک سایراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز فائنل میں تین بار کی چمپئن انڈونیشیائی جوڑی کو شکست دے کر خطاب جیتا۔

ساتوک-چراگ کی جوڑی نے فائنل 43 منٹ میں جیت لیا۔

سا توک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی نمبر ایک ہندوستانی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز فائنل میں انڈونیشیا کے محمد احسان اور ہیندرا سیٹیاوان کو شکست دی۔ ہندوستانی جوڑی نے ٹاپ سیڈ انڈونیشیا کی جوڑی کو 43 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 21-16، 26-24 سے شکست دی۔

 انڈین اوپن کی تاریخ میں پہلی بار کسی ہندوستانی جوڑی نے ڈبلز ٹائٹل جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، چراغ اور ساتوک کی جوڑی نے صرف دوسری بار سپر 500 ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا ہے۔ اس سے قبل اس جوڑی نے سال 2019 میں تھائی لینڈ اوپن سپر 500 ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

سیمی فائنل میں فرانسیسی جوڑی کو خاک میں ملا دیا۔

 اس سے قبل سیمی فائنل مقابلے میں ستوک سایراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے ولیم ولیجر اور فابیان ڈیلیرو پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو 21-10، 21-18 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔