کے کے آر کا اخراج

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-05-2023
کے کے آر کا اخراج
کے کے آر کا اخراج

 

کولکتہ:  لکھنؤ سپر جائنٹس انڈین پریمیئر لیگ کے رواں سیزن کے پلے آف میں داخل ہو گئے ہیں۔ کرونل کی ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

 لکھنؤ نے کولکتہ کو ایک رن سے شکست دی۔ لکھنؤ کی اس جیت کے ساتھ ہی کولکتہ نائٹ رائیڈرس دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ کولکتہ موجودہ سیزن سے باہر ہونے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔

68 ویں میچ کے بعد اب پلے آف کی ایک جگہ خالی ہے اور بنگلورو، ممبئی اور راجستھان دوڑ میں ہیں

 ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کولکتہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں 8 وکٹ پر 176 رن بنائے۔ جواب میں کولکتہ کے بلے باز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 175 رنز ہی بنا سکے۔

کولکتہ کی دھوم کے ساتھ شروعات

کولکتہ نے دھوم مچادی۔ ٹیم نے 6 اوورز میں ایک وکٹ پر 61 رنز بنائے۔ وینکٹیش ایر 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

 رائے-وینکٹیش کی نصف سنچری شراکت،

177 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکتہ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ جیسن رائے اور وینکٹیش ایر کی جوڑی نے 35 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ اس شراکت کو کرشنپا گوتم نے وینکٹیش کو آؤٹ کر کے توڑا۔

 ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کولکتہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ کی جانب سے نکولس پورن نے 30 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 28، پریرک مانکڈ نے 26 اور آیوش بدونی نے 25 رنز کا حصہ ڈالو یبھو اروڑہ، شاردول ٹھاکر اور سنیل نارائن نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں