کنگ پیلے: رسولی کے آپریشن کے بعد روبصحت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-09-2021
کنگ پیلے
کنگ پیلے

 

 

ساو پالو: فٹ بال کی دنیا کے جادوگر اوربرازیلین فٹ بال لیجنڈ پیلے ساؤ پاؤلو کے ایک ہسپتال میں مشتبہ رسولی کے آپریشن کے بعد اب انتہائی نگہداشت وارڈ سے نکلنے والے ہیں۔ پیلے کا دور فٹ بال کا سب سے سنہرا دور مانا جاتا ہے۔

 ان کی ایک بیٹی کیلی ناسی مینٹو نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے والد کی صحت کے حوالے سے انگریزی اور پرتاگلی میں ایک میسج پوسٹ کیا جس کے ساتھ پیلے کی تصویر بھی تھی۔ انہوں نے لکھا: ’سرجری کے بعد وہ بہت بہتر ہیں، تکلیف میں نہیں ہیں اور موڈ بھی اچھا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک دو دن میں ہسپتال کے عام کمرے میں منتقل ہو جائیں گے۔ مزید پڑھیے ایک کلب کے لیے زیادہ گول، میسی نے پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا رونالڈو نے ایرانی کھلاڑی کا سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا انہوں نے مداحواں کا والد کے لیے نیک تمنائیں اور دعاؤں کے لیے شکریہ ادا کیا۔

ہسپتال کی جانب سے پیلے کی صحت کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ جمعے کو جاری ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ’تسلی بخش‘ انداز میں صحت یاب ہو رہے ہیں، ’بات چیت کر رہے ہیں اور ان اہم علامات نارمل رینج میں ہیں۔‘ ہسپتال کے مطابق ان کی آنت میں مشتبہ روسلی کا پتہ معمول کے ٹیسٹس میں لگا تھا۔

پیلے 31 اگست سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دنیا میں فٹ بال کے بہترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے80 سالہ پیلے کچھ سالوں سے صحت کے مسائل میں گھرے ہیں اور کئی بار ہسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔ تین ورلڈ کپ (1958، 1962 اور 1970 میں) جیتنے والے تاریخ کے واحد کھلاڑی 1968 میں 17 سال کی عمر میں دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے جب فائنل میں انہوں میزبان سیوڈن کے خلاف دو گول کیے۔ 1977 میں ری ٹائر ہونے سے قبل وہ ایک ہزار سے زائد گول سکور کر چکے تھے۔