کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کی کابل میں پریکٹس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2021
افغان کرکٹرز پریکٹس کرتے ہوئے
افغان کرکٹرز پریکٹس کرتے ہوئے

 

 

 کابل : افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہوچکا ہے لیحکن طالبان نے وعدہ کیا تھا کہ کرکٹ کے کھیل میں کوئی رخنہ نہیں ڈالا جائے گا۔ آج ترجمان افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ ہوگی جہاں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی-۔

 دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کیمپ 21 سے 28 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، کیمپ میں رپورٹ کرنے پر کھلاڑیوں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی۔ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کرکٹرز واپس آ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پی سی بی کو افغانستان کی جانب سے سیریز کے شیڈول کے اعلان کا انتظار ہے، سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان ٹیم کی روانگی کا فیصلہ ہوگا۔