جسپریت بمراہ ابھی ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر نہیں: گنگولی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-10-2022
جسپریت بمراہ ابھی ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر نہیں: گنگولی
جسپریت بمراہ ابھی ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر نہیں: گنگولی

 

 

کولکتہ : بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تین میچوں کی  سیریز سے باہر ہونے کے بعد بمراہ کو بدھ کے روز ترواننت پورم سے بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لے جایا گیا تھا اور اس کی پیٹھ کے سکین کے لیے انہیں لے جایا گیا تھا۔

آئندہ دو تین روز میں حتمی فیصلہ ہوگا-گنگولی نے ڈیجیٹل چینل   کو بتایا کہ بمراہ ابھی ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہیں۔ بی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ وہ پر امید ہیں اور آئندہ دو سے تین دن میں حتمی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

گنگولی کے تبصرے سے پہلے، بی سی سی آئی نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ بمراہ کو کمر میں چوٹ لگی ہے اور این سی اے میں میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔

محمد سراج منتخب ہوئے۔ اس سے قبل عرات کو بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ بمراہ ٹی20 ورلڈ کپ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ محمد سراج کو زخمی بمراہ کی جگہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دیپک ہڈا بھی زخمی ہیں اور ٹیم کو ان کی فٹنس رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔

ہڈا بھی روبصت ہڈا بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں روبصحت ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی باہر ہو گئے تھے۔ ان کی جگہ شریاس ایر کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ پہلےٹی20 میں ٹیم انڈیا نے 8 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ دیپک چاہر اور ارشدیپ سنگھ نے شاندار بولنگ کی۔ دوسرا میچ اتوار کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔