جاپان: اولمپکس سے ایک ماہ قبل وائرس ایمرجنسی ختم کرنے کا منصوبہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-06-2021
جاپان  اولمپکس
جاپان اولمپکس

 

 

ٹوکیو:جاپان کی حکومت نے اعلان کیا ہے وہ 20 جون یعنی اولمپکس سے ایک ماہ قبل ملک سے کورونا وائرس کے باعث ایمرجنسی ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ دوسری جانب رپورٹس کے مطابق اولمپکس کے مقابلوں میں صرف 10 ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ ٹوکیو سمیت جاپان کے کئی دیگر حصوں میں 25 اپریل سے وائرس ایمرجنسی نافذ ہے جس کے تحت بارز اور ریسٹورنٹس کو جلد بند کرنے پر مجبور کیا گیا اور ان کے شراب فروخت کرنے پر پابندی لگائی گئی۔ تاہم ایمرجنسی کی مدت 20 جون کو ختم ہو رہی ہے اور جاپانی حکومت پابندیوں میں نرمی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔