ایشانت شرما کا 100 واں ٹیسٹ، ہندوستان کے لئے سیریز جیتنے کا موقعہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-02-2021
احمدآباد ٹیسٹ ایشانت شرما کا 100  واں  میچ ہے
احمدآباد ٹیسٹ ایشانت شرما کا 100 واں میچ ہے

 

 

نئی دہلی: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ آئندہ بدھ کے روز احمدآباد میں کھیلا جا رہا ہے- اس میچ کی دو خاص باتیں ہیں- ایک تو یہ میچ ایشانت شرما کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہے، دوسرا اس میچ کو پنک بال سے کھیلا جائے گا۔

میچ کے حوالے سے جب ایشانت شرما سے ان کے تا ثرات پوچھے گئے تو انہوں نے بتایا کہ اس میچ میں شارٹ بال کی ٹیکٹک کے بارے میں وثوق کے ساتھ کچھ نہیں کہا جا سکتا، کیونکہ اسٹیڈیم نیا تعمیر ہوا ہے اور دونوں ہی ٹیموں کے لئے یہاں کا ماحول اور پیچ نئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ بلےبازوں کو کون سی چیز پریشان کرے گی- انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے لئے یہ دوسرا میچ ہوگا جس میں پنک بال کا استعمال ہوگا- مجھے یقین ہے کہ اس نئی گیند سے ہونے والی تمام تر پریشانیوں کو بلےباز سمجھ لیں گے اور اس پر قابو بھی پا لیں گے۔

واضح رہے کہ ایشانت شرما ہندوستان کے ان چند چوٹی کے گیند بازوں میں شمار کے جاتے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 سے زیادہ وکٹ لئے ہیں۔ وہ ہندوستان کے  ایشانت شرما کا 100  واں  میچ ہے، دوسرا  اس میچ کو پنک بال سے کھیلا جائے گا۔ 

انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز الیسٹر کوک  گیارہ مرتبہ ایشانت کی آگ اگلتی گیندوں کے شکار بنے ہیں۔  تیسرے تیز گیند باز ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے- اس کے ساتھ ساتھ یہ تاثر بھی ہے کہ ایشانت انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

 

اس تناظر میں یہ دیکھنا دل چسپ ہوگا کہ بدھ کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ کیا نتائج مرتب کرتا ہے- پچھلے ٹیسٹ کے نتیجے نے جسے ہندوستان نے 317 رنوں کے واضح فرق سے جیتا تھا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فہرست میں ہندوستان کی ٹیم دوسرے مقام پر پہنچ گئی تھی۔ دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم اس شکست کی وجہ سے چوتھے مقام پر پہنچ گئی تھی۔