آئی پی ایل 2021:شائقین بھی ہوں گے یواے ای کے اسٹیڈیم میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-09-2021
آئی پی ایل 2021:شائقین بھی ہوں گے یواے ای کے اسٹیڈیم میں
آئی پی ایل 2021:شائقین بھی ہوں گے یواے ای کے اسٹیڈیم میں

 

 

 آواز دی وائس / ایجنسی

آئی پی ایل ایک بار پھر شروع ہونے والا ہے اور متحدہ عرب امارات کے اسٹیڈیموں میں اس بار شائقین کو بھی جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے لیے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مکمل طور ویکسین شدہ شائقین کو ہی متحدہ عرب امارات میں میچز میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ 19 ستمبر2021 کو متحدہ عرب امارات میں دوبارہ شروع ہو رہی ہے جس میں گذشتہ برس کے چیمپئن ممبئی انڈینز کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے ہونے جا رہا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ کا دوبارہ آغاز کوویڈ 19 وبائی امراض کے پھیلنے کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات کے اسٹیڈیموں میں منعقد ہو رہا ہے۔

محتدہ عرب امارات کے دبئی ، ابوظہبی اور شارجہ کے تین اسٹیڈیموں میں میچ کھیلے جائیں گے۔ تینوں اسٹیڈیمز میں شائقین کے لیے محدود تعداد میں سیٹیں ہی دستیاب ہیں۔

 واضح ہو کہ جو لوگ براہ راست میچ دیکھنا چاہتے ہیں انہیں دبئی اور شارجہ میں زیادہ تر میچوں کے لیے 200 درہم ادا کرنا ہوں گے۔جب کہ ابوظہبی میں شائقین صرف 60 درہم میں آئی پی ایل کا میچ دیکھ سکتے ہیں۔ میچ کے ٹکٹ پہلے ہی آفیشل ویب سائٹ(https://www.iplt20.com/) پر فروخت ہو چکے ہیں، جب کہ پلٹینیم ٹکٹ ابھی بھی خریدے جا سکتے ہیں۔

امارات کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جنرل مبشر عثمانی نے کہا کہ میزبان کی حیثیت سے ایمریٹس کرکٹ  اپنے اسٹیڈیم میں شائقین کا استقبال کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا  ہے۔ تاہم یہ متحدہ عرب امارات کے حکام کی کوششوں کے بغیر نہیں کیا جا سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایمریٹس حکام کی جانب سے سخت منظور شدہ پروٹوکول ہیں، جس کی پیروی ہر حال میں شائقین کو کرنی ہوگی۔

ابوظہبی کرکٹ کے سی ای او میٹ باؤچر نے کہا کہ وہ شائقین کو آئی پی ایل میں محفوظ طریقے سے خوش آمدید کہنے کے لیے پرجوش ہیں۔

باؤچر نے کہا کہ ہم ابوظہبی میں ویوو(VIVO) انڈین پریمیئر لیگ کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔