آئی پی ایل :آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے شکست دی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2026
آئی پی ایل :آر سی بی  نے ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے شکست دی
آئی پی ایل :آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے شکست دی

 



ممبئی:  رائل چیلنجرز بنگلورو نے ممبئی انڈینز کو ایک سنسنی خیز اور ہائی اسکورنگ مقابلے میں 18 رنز سے شکست دے دی۔ آئی پی ایل 2026 کے اس میچ میں بنگلورو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا، جس کے جواب میں ممبئی کی ٹیم 222 رنز تک محدود رہی۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں فل سالٹ، ویرات کوہلی اور رجت پٹیدار نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سالٹ نے 36 گیندوں پر 78 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کوہلی نے 50 اور پٹیدار نے صرف 20 گیندوں پر 53 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ آخر میں ٹم ڈیوڈ کی تیز رفتار بیٹنگ نے اسکور کو 240 تک پہنچا دیا۔

ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز نے روہت شرما اور ریان رکلٹن کی بدولت زبردست آغاز کیا اور پاور پلے میں تیزی سے رنز بنائے۔ تاہم روہت شرما کی انجری اور درمیانی اوورز میں وکٹوں کے نقصان نے ٹیم کی رفتار سست کر دی۔ لیگ اسپنر سویش شرما نے اہم مواقع پر وکٹیں لے کر میچ کا رخ بدل دیا۔

سریہ کمار یادیو اور ہاردک پانڈیا نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی مگر مسلسل دباؤ کے باعث ممبئی مشکلات کا شکار رہی۔ آخر میں شیرفین ردرفورڈ نے 31 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر مقابلہ دلچسپ بنا دیا لیکن وہ ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔

یوں بنگلورو نے 18 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی جبکہ ممبئی کو ایک اور قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔