آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کی لگاتار پانچویں شکست

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2022
آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کی لگاتار پانچویں شکست
آئی پی ایل : ممبئی انڈینز کی لگاتار پانچویں شکست

 

 

ممبئی انڈینز کو آئی پی ایل 2022 میں لگاتار پانچویں میچ میں شکست ہوئی ہے۔ پنجاب کنگز نے ایم آئی کو 12 رنز سے ہرا دیا۔ 199 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے روہت کی ٹیم 20 اوور میں صرف 186 رنز بنا سکی۔ ممبئی کے لیے ڈیوالڈ بریوس نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 25 گیندوں میں 49 رنز بنائے۔ پی بی کے ایس کی جانب سے اوڈین اسمتھ نے سب سے زیادہ وکٹیں لیں۔ انہوں نے 3 اوورز میں 30 رنز دے کرmmb;y  :4 وکٹیں حاصل کیں۔

 میچ میں راہول چاہر کے 9ویں اوور میں ڈیولڈ بریوس نے 4 گیندوں پر 4 چھکے لگائے۔ بے بی اے بی کے نام سے مشہور جنوبی افریقی بلے باز نے اپنی دھواں دار بلے بازی کے بل بوتے پر اس اوور میں 29 رنز بنائے۔

 ہٹ مین اور ایشان پھر مایوس ہو گئے۔

 ایک بار پھر روہت شرما اور ایشان کشن میچ میں بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ روہت ربادا کے شاٹ کو چھکے کے لیے بھیجنا چاہتے تھے لیکن گیند وہیں اٹھ گئی اور وہ جیتیش شرما کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اسی دوران ایشان کشن صرف 3 رنز بنا کر ویبھو اروڑہ کا شکار بن گئے۔

 روہت 10 ہزاری بن گئے۔

 روہت شرما نے بھی اپنی مختصر اننگز میں ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا۔ وہ ویرات کوہلی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10,000 رنز بنانے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 جیتیش 200 اور شاہ رخ نے 250 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے آخری اوور میں جیتیش شرما اور شاہ رخ خان کے بلے نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ جیتیش نے صرف 15 گیندوں میں 30 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 200 تھا۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ نے صرف 6 گیندوں میں 15 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 250 تھا۔

 آئی پی ایل 2022 میں پنجاب کے بلے باز لیام لیونگسٹون، جو کہ شاندار فارم میں تھے، کو جسپریت بمراہ نے 143 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یارکر گیند سے کلین بولڈ کیا۔ گیند اتنی خطرناک تھی کہ لیام کو کوئی موقع نہیں ملا۔ جسپریت نے لیونگ اسٹون کو گیند کرنے کے بعد جو ردعمل دیا وہ بھی حیرت انگیز تھا۔

 میانک کی کپتانی کی اننگز

پی بی کے ایس کے کپتان میانک اگروال نے میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 32 گیندوں میں 52 رنز بنائے۔ موروگن اشون نے میانک کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ ایشون نے آف اسٹمپ پر میانک کو ایک بھرپور ڈیلیوری دی اور میانک اسے لانگ آف پر مارنے گئے لیکن گیند بلے کے اوپری کنارے کے ساتھ ہوا میں چلی گئی اور سوریہ کمار نے ایک آسان کیچ لیا۔