آئی پی ایل : پلے آف میں گجرات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2022
آئی پی ایل : پلے آف میں گجرات ٹائٹنز
آئی پی ایل : پلے آف میں گجرات ٹائٹنز

 

 

آواز دی وائس : گجرات ٹائٹنز آئی پی ایل 2022 کے پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ منگل کو کھیلے گئے میچ میں گجرات نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 62 رنز سے شکست دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گجرات نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ شبمن گل نے سب سے زیادہ 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ۔

 جواب میں لکھنؤ کی ٹیم 13.5 اوور میں 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دیپک ہڈا نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔ لیگ اسپنر راشد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یش دیال اور آر سائی کشور نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

۔۔ 145 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں شروعات انتہائی خراب رہی۔ 24 رنز پر پہنچ کر کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان کے ایل راہول دونوں پویلین لوٹ گئے۔ یش دیال کو ڈی کاک جبکہ محمد شامی نے راہول کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پہلا میچ کھیل رہے کرن شرما یش دیال کا دوسرا شکار بنے۔

راشد کا پھر جادو

 اس پچ پر تیز گیند بازوں کا غلبہ ہے۔ لیکن، افغان اسٹار راشد خان نے پھر ثابت کردیا کہ وہ اس فارمیٹ میں دنیا کے بہترین لیگ اسپنر کیوں ہیں۔ انہوں نے 3.5 اوور میں 24 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ نوجوان لیفٹ آرم اسپنر آر سائی کشور نے بھی دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

 گجرات کی شروعات بھی کمزور رہی

 گجرات کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ریدھیمان ساہا 11 گیندوں پر 5 رنز بنا کر محسن خان کا شکار بنے۔ اویش خان نے میتھیو ویڈ (10) کا وکٹ لیا۔ اویش خان نے کپتان ہاردک پانڈیا (11) کی وکٹ بھی حاصل کی۔ ڈیوڈ ملر 26 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کی گیند پر آیوش بدونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔