گجرات- راجستھان کی جیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-04-2022
آئی پی ایل : گجرات اور راجستھان کی جیت
آئی پی ایل : گجرات اور راجستھان کی جیت

 

 

آواز دی وائس :آئی پی ایل 2022 کے 28ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایس آر ایچ کو 152 رنز کا ہدف ملا تھا جسے ٹیم نے 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ ایڈن مارکرم 41 اور نکولس پورن 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کی یہ 6 میچوں میں لگاتار چوتھی جیت تھی۔ اس سے قبل ٹیم کو پہلے دو میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پی بی کے ایس کی 6 میچوں میں یہ تیسری شکست ہے۔ اس جیت کے ساتھ حیدرآباد کے 8 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

 اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے پی بی کے ایس نے 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔ لیام لیونگسٹون نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے۔ ایس آر ایچ کی جانب سے عمران کے کھاتے میں 4 وکٹیں آئیں۔

آئی پی ایل 2022 کے 29ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گجرات کے سامنے 171 رنز کا ہدف تھا جسے ٹیم نے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ ملر نے جیت میں سب سے زیادہ 94 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ راشد نے بھی 40 رنز بنائے۔

گجرات نے 87 کے سکور پر 5 وکٹیں گنوا دی تھیں اور شکست ٹیم پر منڈلا رہی تھی لیکن ملر اور راشد خان نے ہمت نہیں ہاری اور چھٹی وکٹ کے لیے 37 گیندوں پر 70 رنز جوڑ کر میچ کی تصویر ہی بدل دی۔ یہ 6 میچوں میں جی ٹی کی 5ویں جیت تھی اور ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر نمبر 1 پر برقرار ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ 6 میچوں میں چنئی کی پانچویں شکست ہے۔ ٹیم نے اب تک صرف 1 میچ جیتا ہے۔  اس سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے چنئی نے 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ اوپنر رتوراج گائیکواڑ نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے۔ گجرات کی جانب سے الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔