آئی پی ایل : چینئی پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-09-2021
آئی پی ایل
آئی پی ایل

 

 

دبئی:انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چینئی سپر گنگز نے جمعے کو رائل چینلنجرز بنگلور کو چھ وکٹوں سے ہرا کر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

چینئی نے ریت کے طوفان کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والا ٹاس جیتا اور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

چینئی سپر گنگز نے وراٹ کوہلی کی ٹیم کے اچھے آغاز کے باوجود اسے چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز تک محدود کر دیا۔

 جواب میں مہندرسنگھ دھونی کی چینئی نے 18.1 اوورز میں چار وکٹوں پر 157 رنز بنا لیے۔ کوہلی نے 41 گیندوں پر 53 رنز بنائے اور دیودت پاڈیکل کے ساتھ 111 کا اوپننگ سٹینڈ شیئر کیا۔

 یہ پارٹنرشپ 14 ویں اوور میں ختم ہو گئی اور بنگلور کا کوئی بھی دوسرا بیٹسمین 11 گیندوں سے آگے نہ جا سکا۔

 پاڈیکل کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو 170 سے 180 رنز بنانے کی امید تھی لیکن ’بدقسمتی سے آج اننگز کے اختتام تک بات نہیں بنی۔

  ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوین براوو نے اپنے چار اوورز میں 24-3 کے ساتھ سب سے زیادہ نقصان پہنچایا جس میں کوہلی کی وکٹ بھی شامل ہے۔

 چینئی کے لیے سب سے زیادہ سکور رتوراج گائیکواڑ نے کیا۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 38 رنز بنائے اور اوپننگ پارٹنر فاف ڈوپلیسی (31) اور امبتی رائیڑو (32) سے آگے رہے۔ ہرشل پٹیل نے 25 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔ چینئی نے نو میچوں کے بعد دہلی کیپیٹلز کے 14 پوائنٹس برابر کر دیے ہیں۔ چنائی کا نیٹ رن ریٹ بہتر رہا۔ بنگلور 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔