آئی پی ایل :بنگلور اور لکھنو کی جیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-04-2022
آئی پی ایل :بنگلور اور لکھنو کی جیت
آئی پی ایل :بنگلور اور لکھنو کی جیت

 

 

آواز دی وائس : آئی پی ایل 2022 کے 27ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپٹلز کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

دہلی کے سامنے 190 رنز کا ہدف تھا اور ٹیم کی شروعات بھی شاندار رہی۔ ڈی سی کی دوسری وکٹ 94 کے سکور پر گری اور ٹیم جیت کے لیے فیورٹ تھی۔

تاہم اس کے بعد ٹیم ایک کے بعد ایک وکٹیں گنواتی رہی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 173 رنز ہی بنا سکی۔ ڈیوڈ وارنر (66) ٹاپ اسکورر رہے۔ اس کے ساتھ ہی آر سی بی کے جوش ہیزل ووڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ رائلز چیلنجرز کی 6 میچوں میں چوتھی جیت ہے، جبکہ دہلی کیپٹلس کی 5 میچوں میں تیسری ہار ہے۔ 

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ دنیش کارتک نے 34 گیندوں پر ناقابل شکست 66 رنز بنائے جبکہ شہباز احمد نے ناقابل شکست 32 رنز بنائے۔ ڈی سی کی جانب سے شاردول، کلدیپ، اکشر اور خلیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ایک آئی پی ایل 2022 کے 26ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

ممبئی کے سامنے 200 رنز کا ہدف تھا، لیکن ٹیم 181/9 ہی اسکور کر سکی اور میچ ہار گئی۔ سوریہ کمار یادیو نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے۔ لکھنؤ کی جیت میں اویش خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

موجودہ ٹورنامنٹ میں 5 بار کی چیمپئن ممبئی انڈینس کی یہ لگاتار چھٹی شکست ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار ممبئی کو لگاتار پہلے 6 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ 6 میچوں میں لکھنؤ کی چوتھی جیت تھی۔

 اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے ایل ایس جی نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ کپتان کے ایل راہول نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے آئی پی ایل میں اپنی تیسری سنچری بنائی اور 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایم آئی کی جانب سے انادکت نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔