آئی پی ایل ۔ کرس مورس کا ریکارڈ۔ 16.25 کروڑ روپئے میں نیلامی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-02-2021
ریکارڈ توڑ نیلامی
ریکارڈ توڑ نیلامی

 

ممبئی۔ جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کرس مورس آئی پی ایل نیلامی میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 16.25 کروڑ میں فروخت ہوگئے ۔

راجستھان رائلز کی ٹیم نے انھیں اتنی بڑیم رقم میں خریدا۔ ممبئی ، بنگلور ، پنجاب اور راجستھان کی فرنچائزز نے ان کو خریدنے کی کوشش کی۔ مورس نے صرف 75 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت کے ساتھ داخلہ لیا۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی نے اس قیمت پر اب تک نہیں خریدا گیا۔

ابھی تک یوراج اس فہرست میں 16 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں ، ایک غیر ملکی کھلاڑی نے ماضی میں صرف 15.5 کروڑ روپے کمائے تھے۔ کولکاتہ نے بھاری رقم میں آسٹریلیائی بولر کمنس کو خریدا تھا لیکن مورس نے ان کا بھی ریکارڈ کو توڑ دیا ہے