انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال : مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کی شاندار جیت

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 06-02-2026
 انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال :  مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کی شاندار جیت
انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال : مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کی شاندار جیت

 



جودھپور۔ بھوپال نوبلز یونیورسٹی ادے پور راجستھان میں منعقدہ ویسٹ زون انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال مرد چیمپئن شپ 2025–26 کے مقابلے میں مولانا آزاد یونیورسٹی ایم اے یو جودھپور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ایس جی یونیورسٹی گودھرا کو 38–06 کے یکطرفہ فرق سے شکست دی۔

مولانا آزاد یونیورسٹی کے ڈین اسپورٹس اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر سید معین الحق نے بتایا کہ میچ کے آغاز سے ہی ایم اے یو جودھپور کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا۔ پہلے پیریڈ میں ٹیم نے 11 پوائنٹس بنا کر برتری حاصل کی۔ دوسرے پیریڈ میں 10 پوائنٹس۔ تیسرے پیریڈ میں 12 پوائنٹس اور چوتھے پیریڈ میں 05 پوائنٹس جوڑ کر مقابلہ مکمل طور پر اپنے حق میں کر لیا۔

پورے میچ کے دوران ایم اے یو جودھپور کی مضبوط دفاعی حکمت عملی اور تیز رفتار موومنٹ کے سامنے گودھرا کی ٹیم صرف 6 پوائنٹس ہی بنا سکی۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور نے ٹورنامنٹ میں اپنی مضبوط دعویداری پیش کی۔ عارف حسین نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سب سے زیادہ 16 پوائنٹس حاصل کیے۔ رجت گوئل نے 8 پوائنٹس بنائے۔ کپتان ترویندر سنگھ اور وکاس چودھری نے 6۔6 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ جے بھاٹی نے 2 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

ٹیم کی اس کامیابی پر یونیورسٹی کے چیئرمین محمد عتیق۔ پریذیڈنٹ ڈاکٹر جمیل کاظمی اور ڈین اکیڈمکس ڈاکٹر عمران خان پٹھان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ ٹیم کے انتخاب میں ڈاکٹر معین الحق کے ساتھ ڈاکٹر صابرہ قریشی اور تسلیم خان کا اہم کردار رہا۔