ہندوستان 6 وکٹوں پر 181 رنز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-08-2021
لارڈز ٹیسٹ
لارڈز ٹیسٹ

 

 

لارڈز: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ لارڈز میں کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستان نے چوتھے دن اسٹمپ تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ رشبھ پنت (14) اور ایشانت شرما (4) ناقابل شکست ہیں۔ اجنکیا رہانے نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی چیتیشور پجارا نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 100 رنز جوڑے۔ پجارا نے اپنی اننگز میں 206 گیندوں کا سامنا کیا۔ رہانے نے 146 گیندیں کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 ، معین علی نے 2 اور سیم کوران نے 1 وکٹ حاصل کی۔

 مارک ووڈ نے ہندوستان کے دونوں اوپنرز کے ایل راہول (5) اور روہت شرما (21) کی وکٹیں حاصل کیں۔ سیم کورن نے کپتان ویرات کوہلی (20) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ووڈ نے راہل کو وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اسی وقت ، اس نے روہت کو معین علی کے ہاتھوں اپنے پسندیدہ پل شاٹ پر کیچ کرا دیا۔ اسی شاٹ پر اس نے ووڈ کی گیند پر چھکا بھی لگایا۔ سیم کوران نے ویرات کو وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

 اس کے بعد پجارا اور رہانے نے سنچری کی شراکت قائم کی۔ہندوستان نے دوسرے سیشن میں ایک بھی وکٹ نہیں گنوائی۔ لیکن ، جیسے ہی پجارا تیسرے سیشن میں آؤٹ ہوئے بھارتی اننگ زوال پذیر ہوئی۔ہندوستان نے 20 رنز بنانے میں 3 وکٹیں گنوا دیں۔ معین علی نے اجنکیا رہانے اور رویندرا جڈیجہ کی وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل میچ کے تیسرے دن ہندوستانی فاسٹ بولرز نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کو 391 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں 364 رنز بنائے۔ اس لحاظ سے انگلش ٹیم کو 27 رنز کی برتری ملی۔

ہندوستان 300+ رنز بنانے کے بعد کبھی نہیں ہارا۔ انگلینڈ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 300 سے زائد رنز بنانے کے بعد کبھی کوئی میچ نہیں ہارا۔ ٹیم انڈیا نے اس میچ سے پہلے انگلینڈ میں 8 بار 300+ رنز بنائے۔ اس میں سے ٹیم نے 2 میچ جیتے۔ یہ دونوں میچ 2002 میں ہیڈنگلے لیڈز اور 2018 میں ناٹنگھم میں کھیلے گئے۔ اور 6 میچ ڈرا ہوئے۔