ہندوستان کی شاہانہ فتح، سیریز 1-1 سے برابر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
اکسر پٹیل نے اپنے پہلے میچ کی دوسری اننگز میں 60  رنز کےعوض  5 اہم وکٹیں حاصل کیں
اکسر پٹیل نے اپنے پہلے میچ کی دوسری اننگز میں 60 رنز کےعوض 5 اہم وکٹیں حاصل کیں

 

 

چینئی

اکسر کی اسپین میں پھنسے پانچ انگریز کھلاڑی ، دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان 317 رنز سے فاتح

اسپن کے لئے سازگار حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ میچ کے آخری دن آج اپنی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 164 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔ واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تناظر میں یہ فتح ہندوستان کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹائٹل مقابلہ کھیلنے کے لئے اسے کم از کم دو -ایک کے فرق سے سیریز جیتنی ضروری ہے۔

 

aaa

سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان 227 رنز کے بڑے فرق سے ہار گیا تھا۔ آج کے کھیل کی خاص بات اپنا  پہلا  ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان کھلاڑی اکسر پٹیل کی شاندار کارکردگی تھی- پٹیل نے اپنے پہلے میچ کی دوسری اننگز میں 60 رنز کے عوض 5 اہم وکٹیں حاصل کیں- تاہم اپنے آل راؤنڈ پرفارمنس کی وجہ سے آر اشون مین آف دی میچ قرار پاے- انہوں نے میچ میں آٹھ وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ دوسری اننگز میں فیصلہ کن سنچری بنائی جس نے انگلینڈ کو ایک بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا- 400 سے زیادہ کا ہدف دے کر ہندوستان نے پہلے ہی نفسیاتی برتری حاصل کر لی تھی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان ٹیم کے اسپنرز نے رہی سہی بھی کسر پوری کر دی