ہند- پاک ٹیسٹ سیریز :انگلینڈ نے کی میزبانی کی پیش کش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-09-2022
انگلینڈ نے ہند- پاک ٹیسٹ سیریز :انگلینڈ نے کی میزبانی کی پیش کش
انگلینڈ نے ہند- پاک ٹیسٹ سیریز :انگلینڈ نے کی میزبانی کی پیش کش

 

 

لندن : ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک اچھی خبر انگلینڈ سے آئی ہے جہاں کے کرکٹ بورڈ نے ہند پاک ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹ بورڈز سے رابطہ کر کے نیوٹرل وینیو پر دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کرانے کی پیشکش کی ہے۔

کرکٹ کے میدانوں میں سنہ 2012 سے ہندوستان پاکستان کے مایبن کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ سنہ 2012 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا جس میں تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کے علاوہ ٹی20 بھی کھیلے گئے تھے۔ دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کے باعث کرکٹ سیریز بھی منعقد نہ کی جا سکی۔

اگر ٹیسٹ سیریز کی بات کی جائے تو  ہندوستان اور پاکستان  کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سنہ 2008 کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اب تک 59 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے 12 جبکہ ہندوستان نے نو میں کامیابی حاصل کی۔ باقی میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان اب تک 132 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 73 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ہندوستان نے 55 جیتے۔ ٹی20 میں ہندوستان کا پلڑہ بھاری ہے جہاں اس کی ٹیم نے سات میچوں میں پاکستان کو شکست دی جبکہ پاکستان نے تین میچز جیت